مہاجر کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا آفاق احمد
مہاجرکارکنان کو قتل کرنے والے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اس خونِ ناحق کو بھلادیا جائے گا تو یہ انکی خام خیالی ہے,آفاق احمد.
مہاجرکارکنان کو قتل کرنے والے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اس خونِ ناحق کو بھلادیا جائے گا تو یہ انکی خام خیالی ہے,آفاق احمد. فوٹو: فائل
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجر کارکنان کو قتل کرنے والے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اس خونِ ناحق کو بھلادیا جائے گا تو یہ انکی خام خیالی ہے۔
مہاجر کارکنان کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا، یہ بات انھوں نے ظفر قائم خانی، علیم احمد خان اور عبدالقادر جیلانی کے قتل پر تعزیت کیلیے آنے والے مہاجر عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
آفاق احمد نے کہا کہ حکومتی حلیف جماعت کے وزرا نے دہری شہریت کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے کی بجائے استعفیٰ دیکر ثابت کردیا کہ انھیں ملکی وقار سے زیادہ غیر ملکی غلامی پسند ہے آفاق احمد نے کہا کہ جو عوام کے سب سے بڑے ہمدرد بنے ہوئے ہیں اور جو اس شہر کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیںان کا مطمع نظر صرف دولت کا حصول ہے ۔