روزنامہ ایکسپریس کے سب ایڈیٹر مظفرجیلانی کیلیے دعائے صحت کی اپیل
مظفرجیلانی دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئے تھے.
مظفرجیلانی دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئے تھے. فوٹو: فائل
جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمائوں مفتی جمیل احمد نعیمی، مولانا قاضی احمد نورانی، مفتی ابراہیم قادری، علامہ عقیل انجم، مفتی اسلم نعیمی و دیگر نے عوام الناس سے روزنامہ ایکسپریس کے سب ایڈیٹر مظفرجیلانی کیلیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
مظفرجیلانی دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئے تھے اور گولی ان کی ٹانگ میں لگی تھی جس کا آپریشن ہونا ہے،دریں اثنا جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، تحریک حسینیہ پاکستان کے مولانا اکرام حسین ترمذی، ادارہ تبلیغ تعلیمات اسلامی کے مولانا محمد عون نقوی اور خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے بھی روزنامہ ایکسپریس کے سب ایڈیٹر مظفرجیلانی کیلیے عوام الناس سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔