کے ایم سی کے2500 سے زائد ریٹائر وفیملی پنشنرز پنشن سے محروم

2500سے زائد ریٹائروفیملی پنشنرزاکتوبر کی ماہوار پنشن اور یکم جولائی2012 سے اضافہ شدہ 15فیصد اضافی پنشن سے محروم ہیں۔

2500سے زائد ریٹائروفیملی پنشنرزاکتوبر کی ماہوار پنشن اور یکم جولائی2012 سے اضافہ شدہ 15فیصد اضافی پنشن سے محروم ہیں۔

سجن یونین (سی بی اے ) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے مالی بحران کی وجہ سے کے ایم سی کے2500 سے زائد ریٹائر و فیملی پنشنرز تاحال ماہ اکتوبر کی ماہوار پنشن اور یکم جولائی2012 سے اضافہ شدہ 15فیصد اضافی پنشن سے محروم ہیں۔


جبکہ کے ایم سی کے فائر فائٹرز ماہ ستمبر سے 3ماہ کے فائر رسک الائونس اور میونسپل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے شعبوں ملیریا، مشینری پول اور فیومیگشن کا ایمرجنسی عملہ تاحال اعزازیے کی منظور شدہ رقوم کی ادائیگیوں سے محروم ہے،کنٹریکٹ ڈرائیورزکنٹریکٹ ریوائز ہونے کے باوجود تاحال 5ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں، انھوں نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، چیف آفیسراور فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کو انکی قانونی ادائیگیاں کروائیں۔
Load Next Story