اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کے فنڈ کی منتقلی سے انکار
ٹیکس کی رقم بجلی مہیا کرنیوالی کمپنی کو دے دی جائے گی، اسرائیلی وزیر خارجہ
ٹیکس کی رقم بجلی مہیا کرنیوالی کمپنی کو دے دی جائے گی، اسرائیلی وزیر خارجہ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
اسرائیل نے فلسطین کیلیے ٹیکس اور ٹیرف کی مد میں اکٹھے ہونیوالے فنڈز روک لیے ہیں۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس ماہ ٹیکس کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم فلسطین کو منتقل نہیں کی جائیگی بلکہ یہ بجلی کی مد میں متعلقہ کمپنی کو فراہم کردی جائیگی۔
دوسری طرف صدر محمود عباس اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطین کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعد پہلی بار مغربی کنارے پہنچ گئے ہیں۔
لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور اب ہمارے پاس اپنی ریاست ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب سب سے اہم کام اتحاد و یگانگت کو یقینی بنانا ہے اور حماس اور الفتح کو اکٹھے کرنے کیلیے کوششیں کرنی ہیں۔