صدرکاکراچی میں مندرمسمارکرنے کانوٹسرپورٹ طلب کرلی

پالیسی نہ ہونے پرخصوصی افرادکے مسائل بڑھے، پیغام، یو اے ای کے قومی دن پرتقریب میں شرکت

پالیسی نہ ہونے پرخصوصی افرادکے مسائل بڑھے، پیغام، یو اے ای کے قومی دن پرتقریب میں شرکت۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت نے کراچی میں مندر مسمار کیے جانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہمیںزندگی کے تمام شعبوںمیں خصوصی افرادکومساوی ترقیاتی مواقع فراہم کرنے کے لیے کوششیں تیزکرنی چاہئیں،معاشرے کو ان افرادکی ضروریات کااحساس ہوناچاہیے اوران کی ضروریات سے نمٹنے کیلیے ٹھوس اقدامات کرناچاہئیں۔




آج پیرکوخصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میںانھوںنے کہا کہ پالیسی اورقانون سازی کے اقدامات کی کمی کے باعث خصوصی افرادکے مسائل میں اضافہ ہوا، معاشرے کوخصوصی افرادکی ضرورتوں کااحساس کرناچاہیے، انھوں نے بین الاقوامی برادری پربھی زوردیاکہ خصوصی افرادکی شمولیت کے ساتھ ملینیئم ترقیاتی مقاصدکے حصول کیلیے درپیش مسائل اوررکاوٹیں دورکرنے کیلیے ترقی پذیرممالک کی مددکی جائے۔

ادھرمتحدہ عرب امارات کے 41 ویں دن کی تقریب میںصدرآصف زرداری مہمان خصوصی تھے،اس موقع پرمتحدہ عرب امارات کے سفیرعیسیٰ عبداللہ الباشا النعویمی میزبان تھے،صدرزرداری نے تقریب کاخصوصی کیک کاٹا۔تقریب میںیو اے ای سے آنیوالے خصوصی طائفے نے اپنے فن کامظاہرہ بھی کیا۔
Load Next Story