سائنسدانوں کو عطارد پر پانی کی موجودگی کے ثبوت مل گئے

گرم ترین سیارے کے قطب شمالی پر اربوں ٹن برف برقی رو والی کالی تہہ کے نیچے ہے

گرم ترین سیارے کے قطب شمالی پر اربوں ٹن برف برقی رو والی کالی تہہ کے نیچے ہے , فوٹو : رائٹرز

سائنسدانوں نے اس بات کے شواہد حاصل کرلیے ہیں کہ سیارہ عطارد کے قطب شمالی پر اربوں ٹن برف موجود ہے اور یہاں پایا جانیوالا زیادہ تر پانی برف کی شکل میں ہے۔

یہ برف برقی رو والی کالی تہہ کے نیچے ہے جس میں نامیاتی مالیکیول ہیں۔ سائنس نامی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق پانی کے ثبوت خلائی گاڑی 'میسنجر' سے ملے ہیں۔




واضح رہے سورج کے نزدیک اور گرم ترین سیارہ عطارد پر پہنچنے والا پہلا خلائی جہاز 'میسنجر' مارچ 2011ء سے ایسی تصاویر بھیج رہا ہے جسے سائنسدانوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

تحقیق کار پروفیسر سولمن کے مطابق میسنجر کی دریافت سے نہ صرف نظام شمسی سے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہیں بلکہ دیگر سیاروں کے متعلق بھی بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔



یاد رہے سیارہ عطاردکی سطح اتنی گرم ہے کہ وہ سیسے کو بھی پگھلا دیتی ہے تاہم خلائی گاڑی 'میسنجر' کو اس تپش سے محفوظ رکھنے کیلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق عطارد دو انتہاؤں کی دنیا ہے جہاں درجہ حرارت 600 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جبکہ قطبین کے گڑھوں میں آبی برف بھی موجود ہے جو ہمیشہ سائے میں رہتے ہیں۔
Load Next Story