جلال آباد امریکی اڈے پر خودکش بمباروں کا دھاوا 8حملہ آور 5افغان ہلاک
ارزگان میں طالبان کمانڈر ملا ناصر ہلاک اور ملا غازی گرفتار،6 طالبان مارے گئے ،کنڑ میں 11 عسکریت پسند ہلاک۔
غیرملکی افواج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا، طالبان،حملہ آور احاطے میں داخل نہیں ہوسکے، زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی جاسکتی، نیٹو. فوٹو: رائٹرز
افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امریکی فوجی اڈے پر طالبان کے خودکش حملے میں5 افغان سیکیورٹی گارڈز ہلاک ، 14 افغان اہلکار اور متعدد غیر ملکی فوجی زخمی ہوگئے۔
نیٹو فورسز کی جوابی کارروائی میںجدید ہتھیاروں سے مسلح 8طالبان مارے گئے، کنڑ میں اتحادی فوجیوں کی کارروائی میں 11عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، جبکہ ارزگان میں طالبان کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مار کر طالبان کمانڈر ملا ناصر کو ہلاک ، ملا غازی کو گرفتار اورجھڑپ کے دوران6طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے غیر ملکی خبر رساں اداریکو بتایا کہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد ایئر پورٹ پرقائم امریکی اڈے کو 8 خودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا جبکہ ایک عینی شاہد کے مطابق حملے کے وقت فائرنگ بھی کی گئی۔
افغان اہلکاروں کے مطابق 8حملہ آور اور 5 افغان محافظ واقعے میں ہلاک اور 14 اہلکار زخمی ہوگئے۔ افغان پولیس کے مطابق 2 حملہ آور بارود سے بھری گاڑیوں میں آئے ، انھوں نے امریکی اڈے کے باہر سیکیورٹی بیریئر کو توڑا جبکہ تین حملہ آوروں نے سیکیورٹی گارڈز پر حملہ کردیا اس دوران تقریباً20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آوروں پر ہیلی کاپٹر سے بھی فائرنگ کی گئی۔ نیٹو ترجمان نے طالبان کے حملے کی تصدیق کی اور بتایاکہ کوئی بھی حملہ آورنیٹو ایئر بیس کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکا،حملے میں نیٹو فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں لیکن زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی جاسکتی، یہاں نیٹو کی پالیسی آڑے آجاتی ہے۔
طالبان کے ایک ترجمان نے امریکی اڈے پر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے حملے میں نیٹو کو جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم افغان حکام نے طالبان کے دعوے کی تردید کی ہے۔ مشرقی افغانستان کے صوبہ کنڑ کے سیکیورٹی کمانڈر کرنل آواز محمد نذیری نے بتایا کہ نیٹو فورسزکی گشتی پارٹی پر حملے کے جواب میںکارروائی کے دوران 11 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
افغان سکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبے ارزگان میں طالبان کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مار کر طالبان کمانڈر ملا ناصر کو ہلاک اور ملا غازی کی گرفتاری اور 6 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق ضلع چارچینو میں طالبان کے ایک گروپ نے سیکیورٹی پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں افغان سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، فریقین کے درمیان4 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق کارروائی کے دوران 6 حملہ آور اور افغان پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔