پاکستان کو دورہ انگلینڈ میں ’’دو بولنگ کوچز‘‘ کا ساتھ میسر آ گیا

اظہر محمود ون ڈے میچز میں بولرز کی رہنمائی کریں گے۔

اظہر محمود ون ڈے میچز میں بولرز کی رہنمائی کریں گے۔ فوٹو : اے ایف پی

پاکستان کو دورئہ انگلینڈ میں ''دو بولنگ کوچز'' کا ساتھ میسر آ گیا، گذشتہ روز سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بھی لندن میں ٹیم کو جوائن کر لیا، سابق اسپنر مشتاق احمد پہلے سے ہی موجود ہیں، نیٹ پریکٹس کے دوران بھی دونوں بولرز کو تربیت دیتے دکھائی دیے۔


یاد رہے کہ مشتاق احمد چوتھے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس آ جائیں گے جب کہ اظہر محمود ون ڈے میچز میں بولرز کی رہنمائی کریں گے۔ دورے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اضافی آفیشلز بھیج کر کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کیے ہیں، اب مشتاق احمد کے مزید قیام کی صورت میں زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
Load Next Story