شاہدہ منی کی نئی البم کی گرینڈ لانچنگ کے لیے تیاریاں شروع

البم کی ریکارڈنگ مکمل کی جاچکی ہے اوراس کے ویڈیو پرکام ہونا باقی ہے۔

نئی البم کی لانچنگ تقریب بھی شاندار ہوگی،شاہدہ منی۔ فوٹو : فائل

معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی نئی البم کی گرینڈ لانچنگ کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔


اس سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کاانعقادکیا جائے گا جس میں فنون لطیفہ سمیت مختلف شعبوں کی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔ شاہدہ منی نے ایک ملاقات کے دوران '' ایکسپریس '' کوبتایا کہ البم کی ریکارڈنگ مکمل کی جاچکی ہے اوراس کے ویڈیو پرکام ہونا باقی ہے۔ جہاں تک بات البم کی لانچنگ تقریب کی ہے تووہ میری پہلی البمز کی طرح شاندار انداز سے منعقد کی جائے گی۔

جس میں فن موسیقی کی معروف شخصیات کے علاوہ فلم، ٹی وی، تھیٹر ، فیشن اورمختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شرکت کرینگے۔ ان دنوں میں تقریب کے انعقاد کے حوالے سے شیڈول ترتیب دینے کے ساتھ انتظامات کے لیے کاغذی کارروائی کو حتمی شکل دے رہی ہوں۔ اس تقریب میں جہاں میں اپنی البم کے گیت پیش کرونگی وہیں فن موسیقی سے وابستہ اہم شخصیات اپنے خیالات کااظہاربھی کرینگے۔ واضح رہے کہ شاہدہ منی آج کراچی روانہ ہونگی جہاں وہ پروگرام میں شرکت کے ساتھ البم کی ریلیزکے حوالے میوزک کمپنی سے معاملات طے بھی کرینگی
Load Next Story