پی ٹی آئی نوازشریف کیخلاف نااہلی ریفرنس 15اگست کودائرکریگی

آج کی ریلی پروگرام کے مطابق ہوگی،اپوزیشن صرف بیانات نہ دے، شاہ محمود

حکومت بتائے ایکشن پلان پرعمل کیوں نہیں ہوا؟عمران کی زیرصدارت اجلاس پرمیڈیا بریفنگ فوٹو : فائل

تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے ریفرنس پیر 15 اگست کودائرکرنے کافیصلہ کیا ہے۔


حکومت بتائے ایکشن پلان پرعمل کیوں نہیں ہوا، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے جمعے کو بنی گالامیںعمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف کے خلاف ریفرنس پیرکواسپیکرقومی اسمبلی کوپارلیمنٹ ہاؤس میںپیش کیاجائے گا، حکومت کے ساتھ ٹی اوآرز پرمزید اجلاس نہیںہونے چاہئیں، اپوزیشن کوپھردعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی ہماری تحریک میںحصہ ڈالے اورصرف بیانات تک محدودنہ رہے۔ پی ٹی آئی کی آج کی ریلی پروگرام کے مطابق ہوگی اورتحریک احتساب بھی جاری رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ 17 اگست کو الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی پٹیشن کی پیروی کرینگے۔

سانحہ پشاور کے بعد قوم نے نواز شریف کو دہشت گردی سے نمٹنے کا مینڈیٹ دیا تھا لیکن وہ اس پر پورا اترنے میں ناکام رہے، نیشنل ایکشن پلان پرعمل ہوتاتوسانحہ کوئٹہ نہ ہوتا، دہشتگردی کے خلاف ٹاسک فورس پرپارلیمنٹ کی نظرہونی چاہیے اورتمام فیصلے بھی پارلیمنٹ میںہونے چاہئیں۔ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میںداخل ہو چکاہے تاہم فاٹااصلاحات سے متعلق کوئی پیشرفت نہیںہوئی اورآئی ڈی پیزکی واپسی میںمشکلات نظرآرہی ہیں۔ اندرونی سیکیورٹی کی نگرانی کیلیے پارلیمنٹ کی نگران کمیٹی بنائی جائے،اگرنواز شریف اپنے احتساب کے لیے اپوزیشن کے ٹی او آرز مان لیں تو یہ ریلیاں رک سکتی ہیں۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، وزیر اعلیٰ پرویزخٹک، سیف اللہ نیازی، شیریں مزاری، نعیم الحق ودیگر نے شرکت کی۔
Load Next Story