کبڈی ورلڈ کپ پاکستان کی ادھوری ٹیم کا کامیاب آغاز
بھارتی سفارتخانے کی جانب سے چند پلیئرز کے پاسپورٹ تاحال واپس نہیں مل سکے
پاکستانی ٹیم نے سیرالیون کو باآسانی 65 کے مقابلے میں 12 پوائنٹس سے زیر کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل
کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ادھوری ٹیم نے بھی کامیاب آغاز کرتے ہوئے سیرا لیون کو قابو کرلیا۔
پاکستانی کھلاڑی بھارتی سفارتخانے کی جانب سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے سبب ہفتے کی بجائے پیرکو روانہ ہوئے،چند پلیئرز کے پاسپورٹ تاحال واپس نہیں مل سکے ہیں،قومی ٹیم افتتاحی تقریب میں شرکت سے بھی محروم رہی۔
گزشتہ روز ہمسایہ ملک پہنچتے ہی اسے میچ میں شرکت کرنا پڑی اس کے باوجود سیرالیون کو باآسانی 65کے مقابلے میں 12 پوائنٹس سے زیر کرلیا، پاکستان کا منگل کو اسکاٹ لینڈ سے ہوشیار پور میں مقابلہ ہوگا،آخری گروپ میچ میں اسے اٹلی کا سامنا کرنا ہوگا۔ دریں اثنا نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ باقی کھلاڑیوں کو ویزے بھی جلد جاری کردیے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ تاخیر کی وجہ بھارتی وزارت داخلہ کی کلیئرنس ہے، مسائل کے باوجود قومی ٹیم میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، انھوں نے کہا کہ ویزوں میں تاخیر کی وجہ سے کھلاڑی تھوڑے بہت پریشان ضرور تھے مگر پہلے میچ میں قابل تعریف کارکردگی دکھائی۔ محمد سرور نے کہاکہ کبڈی پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے لوگوں کا ثقافتی کھیل ہے۔
گروپ مرحلے کے بعد ناک آئوٹ میں کینیڈا یا بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا، ایشیا کپ کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے ورلڈ کپ کیلیے پاکستان کو ہی فیورٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔