3لانچوں میں سوار19 بھارتی ماہگیر گرفتار

پاکستانی سمندری حدود ڈیلٹا ریجن ہونے کی وجہ سے مچھلی کے شکار کیلیے انتہائی پرکشش ہے.

گرفتار ماہی گیروں کو قانونی کارروائی کیلیے پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے. فوٹو: فائل

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین لانچوں میں سوار 19 بھارتی ماہیگیروں کو گرفتار کرلیا۔


گرفتار ماہی گیروں کو قانونی کارروائی کیلیے پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ایکس کلوزو اکنامک زون میں معمول کے گشت کے دوران پیٹرولنگ یونٹ کو 3 لانچوں پر سوار 19 بھارتی ماہیگیر ملے جو سمندری سرحد سے تقریبا 40 کلومیٹر پاکستانی حدود کے اندر مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سمندری حدود ڈیلٹا ریجن ہونے کی وجہ سے مچھلی کے شکار کیلیے انتہائی پرکشش ہے اور اسی وجہ سے بھارتی ماہی گیروں کی جانب سے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی معمول ہے جس کے نتیجے میں مقامی ماہی گیروں کا استحصال ہوتا ہے اور نایاب مچھلیوں تیزی سے ختم ہورہی ہیں۔
Load Next Story