سرد موسم میں بچوں کو موٹر سائیکل پر سفر کرانے سے گریز کیا جائے طبی ماہرین

ٹھنڈی ہوائوں سے بچے سینے اور سر میں درد، شدید نزلہ زکام کا شکار ہورہے ہیں.

ٹھنڈی ہوائوں سے بچے سینے اور سر میں درد، شدید نزلہ زکام کا شکار ہورہے ہیں. فوٹو: فائل

ماہرین طب نے کہاکہ کراچی میں سرد موسم شروع ہوگیا ہے موٹرسائیکل پر بچوں کو بٹھانے سے سرد ہوائیں براہ راست بچے کے منہ اورسر پر لگتی ہیں۔

جس سے بچوں میں سرد موسم کے طبی مسائل جنم لے رہے ہیں، اکثر والدین موٹرسائیکل کی ٹنکی پراپنے بچوںکولاتے اور لے جاتے ہیں باالخصوص رات کے اوقات میں سرد ہوائیں بچوں کو براہ راست سینے پرلگتی ہیں جس کی وجہ سے سینے اور سر میں درد، شدید نزلہ زکام ہورہا ہے۔

ذراسی لاپرواہی کی وجہ سے بچوں کو غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات دی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں قوت مدافعت بھی متاثر ہوتی ہے، ماہرین طب کاکہنا تھا کہ سردی کے موسم میں بچوںکوموٹرسائیکل پر لانے اورلے جانے میں زیادہ احتیاط کریں، موٹرسائیکل پرلے جانے کیلیے بچوں کے سرکواچھی طرح ڈھانپا چاہیے۔




جبکہ پاؤں میں موزے اورگرم کپڑوں کے ساتھ جیکٹ یا گرم بنیان لازمی پہنائیں بصورت دیگر بچے بیمار ہوجاتے ہیں،کراچی میں صبح کے وقت والدین موٹر سائیکلوں پراپنے بچوں کواسکول لے جاتے ہیں صبح میں سرد ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔

جو بچوں کوشدید متاثر کررہی ہیں،ان ماہرین نے بتایاکہ بچوں کوگھرکی تیارکردہ یخنی، سبزیوں کا سوپ،گرم دودھ لازمی دینا چاہیے تاکہ بچے سرد موسم کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں،شہر میں نزلہ ، زکام، کھانسی گلے خراب ہونے کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ،حاملہ خواتین کوبھی اس موسم میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،اس موسم میں گرم مشروبات، شہد مفید ہوتا ہے ۔
Load Next Story