چوہدری نثار کا خورشید شاہ اور اعتزاز کے خلاف ثبوت لانے کا فیصلہ
وزیرداخلہ نےمسلم لیگ (ن) کودوٹوک الفاظ میں واضح کردیاہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو اس حوالے سے کسی قسم کا راستہ نہیں دیں گے
وزیرداخلہ نے بھرپورسیاسی جنگ لڑنے کاعندیہ دیدیا،بعض رہنما مفاہمت کیلیے سرگرم۔ فوٹو: فائل
وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری لفظی جنگ میں شدت آگئی ہے اور گزشتہ روز اعتزاز احسن کی باتوں کے بعد اب چوہدری نثار نےخورشید شاہ اوراعتزاز احسن کے خلاف دستاویزی ثبوت قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایاہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پیپلز پارٹی کے خلاف بھرپور سیاسی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیرداخلہ نے طے کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، انہون نے طے کرلیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماچوہدری نثار علی خان اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ایک دوسرے کیخلاف دھواں دار بیانات کاسلسلہ روکنے اور مفاہمت کیلیے کوششیں کررہے ہیں مگر وزیرداخلہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیاہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو اس حوالے سے کسی قسم کا راستہ نہیں دیں گے اور اگلے چند روز میں سید خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کے خلاف دستاویزی ثبوت قوم کے سامنے پیش کر یں گے۔ آئندہ چند روز میں ان کی جانب سے مزید اہم انکشافات کا بھی امکان ہے۔