پاک امریکادفاعی مشاورتی گروپ کااجلاسباہمی تعاون پرغور

جیمز ملرکی سیکریٹری دفاع جنرل آصف سے ملاقات، عسکری قیادت سے بھی ملیں گے

راولپنڈی میںپاک امریکا دفاعی مشاورتی گروپ کا اجلاس ہورہا ہے، امریکی وفد کی قیادت جیمز ملر جبکہ پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری دفاع کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستان اورامریکاکے دفاعی مشاورتی گروپ کا دوروزہ اجلاس پیرکووزارت دفاع میںشروع ہوا۔

اجلاس میں25رکنی امریکی وفدکی قیادت نائب وزیر دفاع ڈاکٹر جیمزملرکررہے ہیں۔امریکی نائب وزیردفاع نے اجلاس سے قبل امریکی سفیر رچرڈاولسن کے ہمراہ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)آصف یاسین ملک سے ملاقات کی ۔




دو روزہ اجلاس کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون اور مشاورتی گروپ کے گزشتہ اجلاسوںمیں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاک افغان سرحد کیساتھ درپیش چیلنجوں اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔ این این آئی کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی فوجی امداد کی بحالی ، دہشت گردی کیخلاف جنگ ، ڈرون حملوں اور افغانستان سے اتحادی افواج کی واپسی کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔



مذاکرات آج اختتام پذیر ہونگے۔ امریکا کی جانب سے اتحادی سپورٹ فنڈ کی رکی ہوئی3ارب ڈالر کی امداد میں سے50کروڑ ڈالرجاری کیے جانیکااعلان متوقع ہے ۔ امریکی وفد وطن واپسی سے قبل آئندہ کے اجلاسوں کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دیگا۔امریکی وفد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں ، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اوروزیر دفاع نوید قمرسے بھی ملاقات کریگا۔آن لائن کے مطابق پاکستان اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں600ملین ڈالرکے حصول کیلیے رواں ماہ کے آخرمیں امریکاسے رجوع کریگا۔
Load Next Story