حکومت مولانا اسماعیل کے قاتلوں کو گرفتار کرےمولانا حمد اللہ
تعلیم کاپرچار کرنیوالے،مدرسوں کے طلباواساتذہ کی شہادت پرخاموش ہیں
تعلیم کاپرچار کرنیوالے،مدرسوں کے طلباواساتذہ کی شہادت پرخاموش ہیں فوٹو: فائل
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمااوربزرگ عالم دین شیخ الحدیث والقرآن مولاناحمد اللہ جان باباجی نے کراچی میں مدرسہ احسن العلوم کے مہتمم مولانا اسماعیل کی شہادت پرگہرے غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے پھانسی پرلٹکائے۔
انھوں نے کہاکہ کراچی کے مدارس کے طلباپرپے درپے حملے اللہ تعالیٰ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔
انھوں نے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اللہ کی خاطر اس فساداورظلم کوروکنے کیلیے جلداز جلد اقدامات کریں اس سے پہلے کہ آپ لوگوں کی بساط لپٹ جائے۔تعلیم کاپرچار کرنیوالے حکمران مدرسوں کے طلبااور اساتذہ کی شہادت پرکیاعلم دوستی کیلیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
کیا صرف لارڈ میکالے کے پیرو کاروں کوآپ طالب علم اوراستادمانتے ہیں یارسول کریمؐ کے پیروکاروں کوبھی طالب علم اور استادماننے کیلیے تیارہیں۔انھوں نے کہا حکمرانوں کی دوغلی پالیسیاں ہی فساد کی جڑ ہیں۔جو حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتی اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔ علاوہ ازیں دارالعلوم عربیہ مظہر السلام کے طلبانے مولانا اسماعیل کے درجات کی بلندی اور زخمی طلباکی صحتیابی کی دعاکی ہے۔