عدالت کے سواکسی کمیٹی یاادارے کوجوابدہ نہیںحسین اصغر
قائمہ کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ سے حسین اصغرکی پوسٹنگ کے 5سال کاریکارڈمانگ لیا
قائمہ کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ سے حسین اصغرکی پوسٹنگ کے 5سال کاریکارڈمانگ لیا فوٹو: فائل
جج کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ تحقیقاتی افسر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر حسین اصغر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو نوٹس پر کسی قسم کا وضاحتی جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سوا کسی بھی کمیٹی یا ادارے کو جوابدہ نہیں ہیں۔
کمیٹی مجھے طلب کرکے ہراساں کررہی ہے،کمیٹی کے رکن رشیداکبرنوانی نے کہاکہ لگتاہے کہ آسمانوںپراللہ تعالیٰ کی ذات ہے اورروئے زمین پرصرف حسین اصغرہی ہے،کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ سے حسین اصغرکی پوسٹنگ کاگزشتہ پانچ سال کا ریکارڈ طلب کر تے ہوئے کہاکہ اس بات کاجائزہ لیا جائیگاکہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسریوسف رضا گیلانی او ر ان کے اہلخانہ سے جانبداری کامظاہرہ تونہیں کررہے ہیں۔
عبدلقادرگیلانی نے استحقاق مجروح ہونے سے متعلق کمیٹی کو تفصیلی بیان ریکارڈکرادیا،کمیٹی کااجلاس کمیٹی کے چیئر مین چوہدری عبدالغفور کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ میںچوہدری عبدالغفورنے بتایا کہ عبد القادر گیلانی نے حسین اصغر کی طرف سے نوٹس بھجواکرہراساں کرنے سے متعلق اپنا تفصیلی بیان ریکارڈکرادیا،بیان کی روشنی میں کمیٹی یہ جائزہ لیگی کہ ایف آئی اے کے نوٹس پرعبد القادر گیلانی کا استحقاق مجروح ہواہے یانہیں جس کے بعدکمیٹی فیصلہ سنائے گی۔