دنیاکومحبتمذاکرات سے فتح کرناچاہتے ہیںکائرہ
شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے سے دہشت گردی کاموثرمقابلہ کرسکیں گے
وفاقی وزیر کرغزستان پہنچ گئے، اسلام امن، ہم آہنگی اور تحمل کا مذہب ہے، گفتگو فوٹو: فائل
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے سے پاکستان کودہشتگردی کامزیدموثراندازمیں مقابلہ کرنے میں مددملے گی۔
ایس سی اوکانفرنس میں شرکت کیلیے بشکیک روانگی سے قبل بینظیربھٹوانٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمیڈیاسے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ پاکستان نے عالمی فورمزپرایس سی اوکے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے.
پاکستان یہ سمجھتاہے کہ ایس سی اوخطہ سے غربت اوردہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتاہے، انھوں نے کہاکہ چین،کرغزستان،قزاخستان،روس،تاجکستان اورازبکستان اس تنظیم کے مستقل ارکان ہیںجبکہ پاکستان اوربھارت کومبصر کا درجہ حاصل ہے.
کائرہ نے امید کااظہار کیاکہ سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی موجودگی خطے میں امن،ہم آہنگی اورمجموعی طورپریگانگت کے فروغ کیلیے کوششوںکوتقویت دینے کاباعث بنے گی۔ وزیراطلاعات کائرہ کرغزستان پہنچ گئے ہیں۔دریں اثناء جامع قادریہ عالیہ کے سربراہ پیرمحمدافضل قادری سے گفتگومیں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اسلام امن،ہم آہنگی اور تحمل و برداشت کامذہب ہے جودوسروں کے احساسات و جذبات کے احترام کادرس دیتا ہے۔