لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
سویڈن سے تعلق رکھنے والی سسٹر برگیٹا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل، ملزم فرار
سویڈن سے تعلق رکھنے والی سسٹر برگیٹا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل، ملزم فرار فوٹو : فائل
ماڈل ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سویڈن کی خاتون ماہر تعیم زخمی ہوگئی۔
خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون کے ڈی بلاک میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماہرتعلیم سسٹربرگیٹا ایم بی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
جبکہ موقع پر موجود افراد نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس افسران اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا، غیر ملکی خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سسٹر برگیٹا نے اپنی تمام زندگی تعلیم کے فروغ اورانسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی جو دوسروں کے لیے قابل تقلید اور ہمارے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔