فلموں میں کام کے لیے دھکے نہیں کھارہی پریتی زنٹا
میں نے بالی وڈ میں معیاری کام کیا اور میری منفرد پہچان ہے، اداکارہ
میں نے بالی وڈ میں معیاری کام کیا اور میری منفرد پہچان ہے، اداکارہ : فوٹو: ایکسپریس
بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ میں فلموں کے لیے دھکے نہیں کھا رہی ، اس لیے مجھے بے چاری نہ سمجھا جائے اوراپنی زندگی اور کیریئر سے مطمئن ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اپنی مرضی سے بالی وڈ سے دور رہی تاہم ایسا نہیں ہے کہ فلموں کے لیے فلمسازوں کے ترلے کررہی ہوں، میں نے بالی وڈ میں معیاری کام کیا اور میری منفرد پہچان ہے، مجھ پر ایسی کوئی نوبت نہیں آئی کہ فلمسازوں کے گھروں کے چکر لگائوں ۔