بالی ووڈ اداکار اکشے کمار’’کریک‘‘ میں کام کریں گے

فلم نیرج پانڈے بنا رہے ہیں جن کے ساتھ اکشے پہلے بھی دو فلمیں کرچکے ہیں، اداکار

فلم نیرج پانڈے بنا رہے ہیں جن کے ساتھ اکشے پہلے بھی دو فلمیں کرچکے ہیں، اداکار : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے خطرے کی کھلاڑیوں اداکار اکشے کمار فلم ''کریک'' میں کام کریں گے۔


اکشے کمار جن کی فلم ''رستم'' نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ لیے ہیں نے فیس بک سائٹ پر اپنے آنے والی فلم ''کریک'' کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے یہ اعلان کریک کے پوسٹر کو پوسٹ کرکے کیا جس میں ایک عینک کا ٹوٹا ہوا شیشہ دکھایا گیا ہے۔

فلم نیرج پانڈے بنا رہے ہیں جن کے ساتھ اکشے پہلے بھی دو فلمیں کرچکے ہیں۔ اکشے کے مطابق فلم ایک سال بعد 15 اگست کو ریلیز ہوگی اور اس کے لیے ہیروئن کا انتخاب اور فلم کا نام طے کرنا باقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فلم بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ان کے لیے ایک ٹریٹ ثابت ہوگی۔
Load Next Story