میانداد کو مصباح الحق اور یونس کا متبادل نہ ہونے کی فکر ستانے لگی

مصباح اور یونس کی ملکی کرکٹ کیلیے بڑی خدمات ہیں،انھیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرنا ہے، سابق کپتان

مصباح اور یونس کی ملکی کرکٹ کیلیے بڑی خدمات ہیں،انھیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرنا ہے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD:
جاوید میانداد کو مصباح الحق اور یونس خان کا متبادل نہ ہونے کی فکر ستانے لگی،سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں سیریز برابر کرنا بھی بڑا کارنامہ ہے، اس مہم جوئی میں دونوں سینئرز کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔


مصباح اور یونس کی ملکی کرکٹ کیلیے بڑی خدمات ہیں،انھیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرنا ہے تاہم ان کی جگہ لینے والے کرکٹرز نظر نہیں آرہے،سلیکٹرز اور بورڈ کیلیے متبادل تلاش کرنا آسان کام نہیں ہوگا، ابھی دونوں سینئرز کی پاکستان کرکٹ کو ضرورت ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ اسد شفیق اور اظہر علی کی کارکردگی بھی سراہے جانے کے لائق ہے، محمد عامر کا کھیل توقعات کے مطابق نہیں رہا لیکن یاسر شاہ اور سہیل خان نے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔
Load Next Story