برطانوی سائیکلسٹ نے تین حریفوں کو گرا دیا ایک پھر بھی گولڈ میڈل کا فاتح

ہائی اسپیڈ مقابلے میں اچانک 31 سالہ کیوین ڈیش کی سائیکل جنوبی کوریا کے سینگھون پارک سے ٹکرا گئی

ہائی اسپیڈ مقابلے میں اچانک 31 سالہ کیوین ڈیش کی سائیکل جنوبی کوریا کے سینگھون پارک سے ٹکرا گئی۔ فوٹو: فائل

MULTAN:
ریواولمپکس کے سائیکلنگ ایونٹ میں شریک دیگر پلیئرز کو گرانے والے برطانوی مارک کیوین ڈیش نے سلور میڈل حاصل کرلیا،ان کی وجہ سے نیچے گرنے والے تین سائیکل سواروں میں شامل اٹلی کے ایلیا ویوانی نہ صرف دوبارہ ریس میںشامل ہوئے بلکہ سونے کا تمغہ گلے کی زینت بنانے میں بھی کامیاب رہے۔


ہائی اسپیڈ مقابلے میں اچانک 31 سالہ کیوین ڈیش کی سائیکل جنوبی کوریا کے سینگھون پارک سے ٹکرا گئی، جس میں وہ خود تو محفوظ رہے مگر پارک نیچے گرپڑے،انھوں نے پھسلنے کے دوران مزید دو سائیکل سواروں اٹلی کے ویوانی اور آسٹریلیا کے گلین او شیا کو بھی نیچے گرا دیا، اس دوران کیوین ڈیش آگے نکل گئے، ویوانی نے فوراً اپنی سائیکل اٹھائی اور دوبارہ ریس میں شامل ہوگئے۔

پہلے رائونڈز میں برتری کی وجہ سے وہ سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کیوین ڈیش کو حریف سائیکلسٹ کو گرانے کے باوجود کوئی پنالٹی نہیں کی گئی اور وہ سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، بعد ازاں انھوں نے واقعے پر معافی مانگ لی۔
Load Next Story