آسٹریلوی وکٹ کیپرکی جانب سے ڈیموتھ کرونا رتنے کی اسٹمپنگ پر تنازع

کرونا رتنے نے شاٹ مس ہونے کے بعد خود کو سیٹ کرنے کیلیے جیسے ہی اپنا پاؤں اوپر کیا نویل نے سے بیلز اڑادیں

کرونا رتنے نے شاٹ مس ہونے کے بعد خود کو سیٹ کرنے کیلیے جیسے ہی اپنا پاؤں اوپر کیا نویل نے سے بیلز اڑادیں۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی وکٹ کیپر پیٹرنویل کی جانب سے سری لنکن اوپنر ڈیموتھ کرونا رتنے کی اسٹمپنگ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔


لیون کی گھومتی ہوئی گیند بیٹ کے قریب سے گزرکر وکٹ کیپر کے گلوز میں گئی، کرونا رتنے کا ایک پاؤں کریز کے اندر تھا مگر شاٹ مس ہونے کے بعد خود کو سیٹ کرنے کیلیے جیسے ہی تھوڑا سا اوپر کیا نویل نے چابکدستی سے بیلز اڑادیں، ریویو کے بعد کرونا رتنے کو آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ بعد ازاں ٹویٹر پر سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے نویل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ غیراخلاقی نہیں ہوا بلکہ بیٹسمین کو اپنی سستی کی قیمت چکانا پڑی۔
Load Next Story