عمر اکمل رویے پر شرمندہ ہیں احمد شہزاد کو بھی سمجھاؤں گا چیئرمین
ڈریسنگ روم کا ماحول بتدریج بہتری کی جانب مائل ہے، شہریار خان
ڈریسنگ روم کا ماحول بتدریج بہتری کی جانب مائل ہے، شہریار خان۔ فوٹو: فائل
شہریارخان نے کہا ہے کہ مسائل کے شکار عمراکمل نے ملاقات میں اپنے رویے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کیا ہے، احمد شہزاد کی وطن واپسی کے بعد ان کو بھی بلاکر سمجھاؤں گا۔
شہریار خان نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ یہ دونوں کرکٹرزقومی ٹیم میں واپس آجائیں، ایک سوال پر بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بتدریج بہتری کی جانب مائل ہے، یکجہتی اور اتحاد سے ٹیم کو فائدہ ہی ہوتا ہے، اس ضمن میں کپتان مصباح الحق اور سینئرز کا کردار اہم رہا، دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے میدان اور باہر بہترین اخلاق کو سراہا گیا ہے۔