کمرہ اسکینڈل مشتاق احمدکا ستارہ گردش میں آگیا
برمنگھم میں پلیئرکو روم سے نکال کر فیملی کو ٹھہرانے کی بورڈ تحقیقات کرے گا، چیرمین پی سی بی
برمنگھم میں پلیئرکو روم سے نکال کر فیملی کو ٹھہرانے کی بورڈ تحقیقات کرے گا، چیرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل
RAHIM YAR KHAN:
اکیڈمی کوچ مشتاق احمد کا ستارہ گردش میں آگیا، برمنگھم میں پلیئر کو کمرے سے نکال کر فیملی کو ٹھہرانے کی بورڈ تحقیقات کرے گا، یہ انکشاف چیئرمین شہریارخان نے کیا، انھوں نے یونس خان کی جانب سے اظہر الدین سے مشورے لینا کا بھی دفاع کیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ بطور بولنگ کوچ ٹیم کے ساتھ جانے والے مشتاق احمد نے اگر محمدرضوان اور افتخار احمد کو ایک کمرے میں بھیج کر دوسرا کمرہ اپنے اہل خانہ کو دیا تو یہ غلط بات تھی، اس ضمن میں تحقیقات کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ اظہر الدین کی جانب سے یونس خان کو ٹیلی فون کرکے مشورے دینے میں مجھے کوئی برائی نظر نہیں آتی، وہ اپنے دور کے اہم کرکٹر رہے ہیں، انھوں نے یونس کو خامی سے آگاہ کرکے کچھ غلط نہیں کیا، اگر یونس خان کامیاب نہ ہوتے تو چوتھے ٹیسٹ کے ساتھ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شکست ہوجاتی، انھوں نے کہا کہ ناکامی کے بعد محمد حفیظ کو چوتھے ٹیسٹ میں ڈراپ کیا گیا مگر سینئر بیٹسمین ہونے کے ناطے ون ڈے میں ان کی جگہ بنتی ہے۔
قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ جب کھلاڑیوں کی فٹنس اچھی نہ ہوتو فیلڈنگ خراب ہی ہوتی ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کی بوٹ کیمپ کے دوران فٹنس میں بہتری آئی ہے، چیئرمین نے کہا کہ پی سی بی اپنے ویژن کے مطابق جونیئر کرکٹ کو فروغ دے رہا ہے، اس سلسلے میں اکیڈمیز کا کردار اہم ہوگا،انھوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا آغاز آئی سی سی کی ایسوسی ایٹس ٹیموں کی آمد سے ہوگا، آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی پاکستان آمد پر کراچی میں بھی میچز کے انعقاد کو ممکن بنایا جائے گا۔