ریو اولمپکس لیاری کی مدیحہ غفور ہفتے کو ہالینڈ کیلیے ایکشن میں ہوں گی

مدیحہ ٹریک اینڈ فیلڈ میں خواتین کے 4x400 میٹر ریلے کے ایونٹ میں ہالینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گی

مدیحہ ٹریک اینڈ فیلڈ میں خواتین کے 4x400 میٹر ریلے کے ایونٹ میں ہالینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گی. فوٹو: فائل

لیاری سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ مدیحہ غفور ہفتے کو ریو اولمپکس میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔


وہ ٹریک اینڈ فیلڈ میں خواتین کے 4x400 میٹر ریلے کے ایونٹ میں ہالینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گی، یہ پہلا موقع ہوگا کہ لیاری کی کوئی خاتون کھلاڑی اولمپکس میں شریک ہوگی، قبل ازیں شہر قائد کی اس قدیم بستی سے تعلق رکھنے والے 9 باکسرز، ایک کوچ اور 2 ریفری ججز نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز پایا تھا۔

مدیحہ غفور نے قبل ازیں 2011 کی یورپی ایتھلیٹکس جونیئر چیمپئن شپ میں خواتین کی 400 میٹر کی دوڑ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ برانزمیڈل جیتا تھا، ان کے والد مرحوم محمد بخش رند کا شمار لیاری کی سرکردہ شخصیات میں ہوتا تھا، ایمیسٹرڈیم میں زمانہ طالب علمی کے دوران مدیحہ کھیل کی جانب راغب ہوئی تھیں، اولمپکس میں شرکت کو وہ ایک اعزاز گردانتی ہیں، انھوں نے کہاکہ مجھے اولمپکس میں شرکت کرنے والی پہلی بلوچ خاتون ہونے پر فخر ہے۔
Load Next Story