وزیراعظم اورخاندان کاٹیکس ریکارڈدرست کرنے کے الزامات بے بنیادہیں ایف بی آر

یہ بہترین قومی مفاد میں ہو گاکہ اس طرح کے الزامات واپس لیے جائیں ، بیان

یہ بہترین قومی مفاد میں ہو گاکہ اس طرح کے الزامات واپس لیے جائیں ، بیان: فوٹو: فائل

ایف بی آرکے د وسینئر افسران کے وزیراعظم نوازشریف اورانکے خاندان کے افراد کے ٹیکس ریکارڈ کو درست کرنے میں ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد اور قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔


بدھ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی ریلی کے دوران عائد کیے گئے الزامات قیاس آرائی پر مبنی اور غیر مصدقہ ہیں،ایف بی آر تمام ٹیکس دہندگان کے ٹیکس ریکارڈ کو امانت سمجھتا ہے اور کسی بھی غیر مجاز فرد کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکتا،ایف بی آر کا ریکارڈ کو برقرار رکھنے اور اسے اپ ڈیٹ کرنے کافول پروف خود کار طریق کار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بہترین قومی مفاد میں ہو گاکہ اس طرح کے الزامات واپس لیے جائیں۔
Load Next Story