سعودی عرب اپنے خرچ پرپھنسے پاکستانیوں کاعلاج کرائے گا

سعودی وزیر محنت نے پاکستانی کارکنوں کے مسائل جلدحل کرنے کا یقین دلایا۔

سعودی وزیر محنت نے پاکستانی کارکنوں کے مسائل جلدحل کرنے کا یقین دلایا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سعودی عرب کی حکومت ملک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کوسرکاری اسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت فراہم کریگی اور اس ضمن میں تمام اخراجات خودبرداشت کریگی۔


یہ یقین دہانی سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بدھ کویہاں سمندرپارپاکستانیزاورانسانی وسائل کی ترقی کے وفاقی وزیرپیرصدرالدین راشدی سے ملاقات میں کرائی۔ جاری پریس ریلیزکے مطابق دونوں وزرا نے مختلف کیمپوں میں مقیم پھنسے پاکستانیوںکوطبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا جبکہ وفاقی وزیرنے سعودی وزیرکوکیمپوں میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی پرپاکستانی محنت کشوںکودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے پاکستانی کارکنوںکی مشکلات کم کرنے کیلیے ملکرکام کرنے پراتفاق کیا۔ وفاقی وزیرنے سعودی وزیرمحنت وسماجی ترقی ڈاکٹرمفرج بن سعدسے بھی ملاقات کی اورپاکستانیوںکی مشکلات، تنخواہوںکی ادائیگی، اقامہ کی تجدیداورطبی سہولیات سمیت دیگرامورپربات چیت کی۔

سعودی وزیر محنت نے پاکستانی کارکنوں کے مسائل جلدحل کرنے کا یقین دلایا۔ صدرالدین راشدی نے پاکستانی کارکنوں کے مختلف کیمپوں کے نمائندوں ورابطہ کاروں سے بھی ملاقات کی اور سعودی حکام سے ملاقاتوںکی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھرصوابی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم اسپیشل گرانٹ برائے محصورین سعودی عرب کے پروگرام کے تحت محصورین سعودی عرب کے خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم کادوسرامرحلہ شروع ہوا، اس سلسلے میں حجرہ حاجی شیرازخان ٹوپی میں تقریب ہوئی جس میں (ن) لیگ کے ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پرٹوپی ضلع صوابی کے 16 محصورین سعودی عرب کے خاندانوں میں8 لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے، فی خاندان پچاس ہزار روپے کے چیکس دیے گئے ۔
Load Next Story