لائنز کے سامنے لیپرڈز بھی ہانپنے لگے6 وکٹ سے شکار
فیصل آباد وولفز نے راولپنڈی کو17 رنز سے شکست دے دی، پشاور پینتھرز نے حیدر آباد کو قابو کرلیا
لاہور: قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد فالکنز کے یونس خان کا کور ڈرائیو، انھوں نے ملتان ٹائیگرز کیخلاف 35 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں کردار نبھایا۔ فوٹو: آئی این پی
قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسلام آباد لیپرڈز کا 6 وکٹ سے شکارکرلیا۔
فیصل آباد وولفز نے راولپنڈی ریمز کو17 رنز سے شکست دی، پشاور پینتھرز نے حیدر آباد ہاکس کو 44 رنز سے ہرایا، ایبٹ آباد فالکنز نے ملتان ٹائیگرز کو7 رنز، کراچی زیبراز نے کوئٹہ بیئرز کو 7 وکٹ جبکہ کراچی ڈولفنز نے لاہور ایگلز کو 3 وکٹ سے مات دی، احمد شہزاد ، علی وقاص اور نواز احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست لاہور لائنز نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں اسلام آباد لیپرڈز کو بھی زیر کرلیا، ناکام سائیڈ نے 8 وکٹ پر104 رنز بنائے، عماد وسیم 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
اعزاز چیمہ اور وہاب ریاض نے3،3 اور عدنان رسول نے 2 وکٹیں حاصل کیں،لاہور لائنز نے احمد شہزاد کے45 گیندوں پر 56 رنز کی بدولت ہدف 14.5اوورز میں چار وکٹ پر پورا کر لیا،کامران اکمل 8 اور عمر اکمل3 رنز بناسکے، زوہیب احمد نے2 وکٹیں لیں، عمر گل3 اوورز میں 38 رنز دینے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے۔ باغ جناح گرائونڈ میں فیصل آباد وولفز نے راولپنڈی ریمز کو 17 رنز سے زیرکیا، فاتح ٹیم نے 8 وکٹ پر148 رنز جوڑے، علی وقاص 53 اور خرم شہزاد 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان مصباح الحق نے صرف5رنز بنائے، سہیل تنویر نے3 اور یاسر عرفات نے 2پلیئرز کو پویلین بھیجا، راولپنڈی ریمز کی ٹیم131 پر ڈھیر ہوگئی۔
عمر امین نے 41 گیندوں پر 47 رنز بنائے، اسد علی نے3 جبکہ سعید اجمل اور کرم شہزاد نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ باغ جناح گرائونڈ میں پشاور پینتھرز نے حیدر آباد ہاکس کو 44 رنز سے ہرایا، فاتح سائیڈ نے نواز احمد کے53 اور اکبر بادشاہ کے39 رنز سے تقویت پاتے ہوئے 5 وکٹ پر 185 کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا، حیدر آباد ہاکس کی اننگز 141 تک محدود رہی، کاشف بھٹی 25 اور عقیل انجم 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عزیز اللہ3 وکٹیں لے اڑے،اکبر بادشاہ اور زوہیب احمد کے حصے میں2،2 وکٹیں آئیں۔قذافی اسٹیڈیم میں ایبٹ آباد فالکنز نے ملتان ٹائیگرز کو7 رنز سے شکست دی،فاتح ٹیم نے 8 وکٹ پر 106 رنز بنائے، کپتان یونس خان35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
محمد عرفان نے3 جبکہ ذوالفقار بابر اور کاشف نوید نے2،2وکٹیں لیں، ملتان ٹائیگرز کی ہمت 99 رنز پر جواب دے گئی، نوید یاسین37 اور ذوالفقار بابر 15 کے سوا کوئی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا، احمد جمال نے4 اور امجد وقاص نے2 وکٹیں لیں۔ ایل سی سی اے گرائونڈ میں کراچی زیبراز نے کوئٹہ بیئرز کو 7 وکٹ سے ہرایا، ناکام سائیڈ نے محب اللہ کے 47 رنز کی بدولت 9 وکٹ پر 125 رنز اسکور کیے، فراز احمد اور حارث ایاز نے3،3 اوررومان رئیس نے2 پلیئرز کو میدان بدر کیا، فہد اقبال کے53 رنز نے کراچی زیبراز کا سفر آسان کردیا، فاتح ٹیم نے ہدف 17.4اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، فیصل اقبال27 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، گوہر فیاض نے 2 وکٹیں لیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں کراچی ڈولفنز نے لاہور ایگلز کو 3 وکٹ سے مات دی، ناکام ٹیم نے8 وکٹ پر113رنز بنائے، سعد نسیم 28، اظہر علی 24،توفیق عمر 17 اور عمران فرحت 4 رنز بنا سکے، عاطف مقبول3، مصباح خان2 جبکہ شاہد آفریدی اور محمد سمیع ایک، ایک پلیئرکو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔کراچی ڈولفنز نے ہدف 19.4اوورز میں حاصل کرلیا، شاہ زیب حسن نے30، فواد عالم نے23 اور شاہد آفریدی نے 19رنز بنائے، رضا علی ڈار نے3 اور آصف رضا نے2وکٹیں لیں۔