ماضی میں کیے کردار آج بھی لوگوں کو یاد ہیں بہروز سبزواری

اس وقت پاکستان میں بے شمار نجی چینلز آن ائیر ہیں اور ان پر بہت عمدہ کام بھی ہورہا ہے، اداکار

اس وقت پاکستان میں بے شمار نجی چینلز آن ائیر ہیں اور ان پر بہت عمدہ کام بھی ہورہا ہے، بہروز سبزواری فوٹو : فائل

ٹیلی ویژن کے معروف اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ پی ٹی وی سے جب کوئی فنکارکردار ادا کرتا تھا اسے عوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہوتی تھی بہت سے کردار ہیں جو ڈراموں کی وجہ سے ہٹ ہوئے۔


جنھوں نے فنکار کو راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچادیا وہ کردار آج بھی لوگوں کو یاد ہیں لیکن اب فنکار بہت مصروف ہیں اور بہت کام کررہے ہیں کیا ہمارے ڈرامے اسی دلچسپی سے دیکھے جارہے ہیں یا فنکار اسی محنت اور لگن سے کام نہیں کررہے۔

اس دوران بہت کم ایسا ہوا ہوگا کہ کوئی کردار مشہور ہوا ہو،اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں بے شمار نجی چینلز آن ائیر ہیں اور ان پر بہت عمدہ کام بھی ہورہا ہے لیکن کوئی کردار نکل کر سامنے نہیں آرہا ،یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا ڈرامہ سیریل تنہائیاں دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہورہا ہے بلاشبہ وقت کے ساتھ بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں لیکن قباچا کا کردار اب بھی لوگ پسند کرتے ہیں۔
Load Next Story