ٹول ٹیکس ایکشن کمیٹی کا 7دسمبر کو دھرنے کا اعلان
پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، میرپورخاص روڈ پر دھرنا دیں گے
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ایک ہی تعلقہ میں سفر کرنے پر ٹیکس کی وصولی فوری طور پر بند کی جائے. فوٹو: فائل
KARACHI:
ٹول ٹیکس ایکشن کمیٹی کا 7 دسمبر کو احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کا اعلان، مقامی افراد کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا گیا تو سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹول ٹیکس ایکشن کمیٹی کا اجلاس ٹنڈو جام میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں شرکا نے فیصلہ کیا کہ 7 دسمبر کوزرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام سے پریس کلب ٹنڈو جام تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور پریس کلب کے سامنے حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر دھرنا دیا جائے گا۔
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ایک ہی تعلقہ میں سفر کرنے پر ٹیکس کی وصولی فوری طور پر بند کی جائے اور ٹول گیٹ کو حیدرآباد ضلع کی افتتاحی حدود پر لگایا جائے۔