گولڈ کپ ہاکی آرمی نے سخت مقابلے کے بعد واپڈا کو 10 سے زیر کرلیا
این بی پی اور ایس ایس جی سی کا مقابلہ2-2 سے برابر رہا۔
آرمی اور واپڈا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فیصلہ کن گول فہد علی نے کیا۔ فوٹو: فائل
گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کالاہور میں آغاز ہو گیا،ایونٹ کا افتتاح قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم نے کیا۔
اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری رانا مجاہد علی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر انجم سعید، اولمپئن خواجہ جنید اور محمد اخلاق بھی موجود تھے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے گرائونڈ نمبر 2 میں افتتاحی روز 2 میچوں کا فیصلہ ہوا جس میں آرمی اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں فاتح رہیں، پہلے میچ میں آرمی نے سخت مقابلے کے بعد واپڈا کو 1-0 سے زیر کیا۔
فیصلہ کن گول فہد علی نے کیا۔ این بی پی اور ایس ایس جی سی کا مقابلہ2-2 سے برابر رہا، بینک کے محمد ایوب اور زبیر جبکہ حریف سائیڈ کے عدنان اورارسلان شیرازی نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ بدھ کو ایونٹ کے مزید 2 مقابلے ہوں گے۔