بین الاقوامی کتب میلہ کل سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگا
5روزہ کتب میلے میں ملک اوربیرون ملک سے پبلشرزاورپرنٹرزشریک ہورہے ہیں
کتب میلہ 5روزتک جاری رہے گاجس میں ملک اوربیرون ملک سے پبلشرزاورپرنٹرزشریک ہورہے ہیں. فوٹو : ٹی ڈی اے پی
پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے تحت آٹھواں کراچی بین الاقوامی کتب میلہ کل جمعرات سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گا۔
کتب میلہ 5روزتک جاری رہے گاجس میں ملک اوربیرون ملک سے پبلشرزاورپرنٹرزشریک ہورہے ہیں، نیشنل بک فائونڈیشن اوروفاقی وزارت تعلیم کے تعاون سے منعقدہونے والے اس کتب میلے میں 38غیرملکی پبلشرزکی آمد متوقع ہے جس میں بڑی تعداد بھارتی پبلشرزکی ہے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کے سرکاری پبلشرزسمیت کئی پبلشرزکوویزے جاری نہ ہونے کے سبب ان کی آمد غیریقینی ہوگئی ہے۔
مجموعی طورپرکتب میلے میں 310اسٹالز لگائے جا رہے ہیں، یہ بات پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیزخالد نے منگل کومقامی ہوٹل میں کتب میلے کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔
اس موقع پر عالمی کتب میلے کے کنوینر اویس مرزا جمیل اورسابقنوینراقبال صالح محمد نے خطاب کیا، عزیز خالدنے بتایاکہ پڑوسی ملک بھارت سے مجموعی طورپر22پبلشرزنے کتب میلے میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ویزوں کے اجراکے بعد 7بھارتی پبلشرزکی آمد کی تصدیق ہوسکی جبکہ ''نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا''سمیت کئی پبلشرزکوویزے جاری نہیں ہوئے،عزیزخالد اوراویس مرزاجمیل نے بتایاکہ کتب میلے کوعوام کی جانب سے بھرپورپذیرائی مل رہی ہے ۔