دہشتگردی کیخلاف پاکستان ایران کو متحد ہونا ہوگا وزیراعظم
جی ایس پی پلس کی درخواست پرعمل کے لیے بین الوزارتی ٹاسک فورم قائم کرنے کی ہدایت
جی ایس پی پلس کی درخواست پرعمل کے لیے بین الوزارتی ٹاسک فورم قائم کرنے کی ہدایت. فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہاہے کہ پاکستان اورایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اوریہ تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اقدارکے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین علائوالدین بروجردی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کیساتھ گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ دشمن ہے، ہم اسکو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، اس کے خاتمہ کیلئے دونوں ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔
وفد کے سربراہ نے اس عزم کااعادہ کیاکہ پاکستان کیساتھ زراعت سمیت دیگرتمام شعبوںمیںتعاون بڑھائیں گے۔ ادھروزیرداخلہ رحمن ملک،ن لیگ کے رکن اسمبلی سردار مشتاق خان اورسینیٹرصغریٰ امام نے ملاقات کی۔ سینیٹرصغریٰ امام نے کراچی میں جاری میگاپروجیکٹس پربریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ان ترقیاتی منصوبوں میں ان کی گہری دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان منصوبوں کوبروقت مکمل کیاجائیگا۔
دریں اثنائجی ایس پی پلس میںپاکستان کی شمولیت کیلیے تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کومنڈیوں تک بہتررسائی فراہم کرنیکی غرض سے جی ایس پی کی ترمیم موجودہ جمہوری حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک بین الوزارتی فورم قائم کرنے کی ہدایت کی۔