متحدہ کالاباغ ڈیم بنانے کی شدید مخالفت کرتی ہے رابطہ کمیٹی
متحدہ پورے پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے ،انیس قائمخانی،سندھی ٹوپی اجرک ڈے کی تقریب سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائمخانی نے کہاکہ ایم کیوایم کالاباغ ڈیم بنانے کی شدید مخالفت کرتی ہے.
ایم کیوایم صرف کراچی کی نہیں بلکہ سندھ اورپورے پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے سوات کی ملالہ ہویاعافیہ صدیقی ہومظلوم کہیں بھی ہوںایم کیوایم پوری طرح اس کے ساتھ ہے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے منگل 4د سمبر کوایم کیوایم کے زیراہتمام ''سندھی ٹوپی اجرک ڈے''کے موقع پرایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پرمنعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سندھی ٹوپی اجرک ڈے کی تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست پارلیمنٹرین،شعبہ جات کے ذمے داران وایم کیوایم کے کارکنان کے علاوہ مختلف زبانوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔انیس احمدقائم خانی نے سندھ میں رہنے والوں کو''سندھی ٹوپی اجرک ڈے'' کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ صوبہ سندھ پیارومحبت کرنے والوں کی دھرتی ہے، ایم کیوایم نے ہمیشہ سندھ کواپنی دھرتی ماںماناہے۔
رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین سندھ دھرتی کے سچے اوربہادر سپوت ہیں جنھوں نے سندھ میں بسنے والوں چاہے ان کا تعلق کسی بھی زبان یاقومیت سے ہواتنا ہی پیارمحبت کرتے ہیں جتناسندھی بولنے والے سندھیوں اوراردوبولنے والے سندھیوں سے کرتے ہیں۔ جولوگ سندھ میں نفرتیں،تعصب پھیلارہے ہیں وہ سندھ کے دشمن ہیں جنھیں سندھ کے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔