پاکستان میں القاعدہ دوبارہ منظم ہو رہی ہےنیوزویک

الظواہر ی چھپ کر رہ رہے ہیں ، ملا عمر اور حافظ سعید خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی سے سامنے ہیں.

اوباما نے پاکستان میں300سے زائد ڈرون حملے کیے، القاعدہ تیسری نسل کیساتھ سامنے آرہی ہے. فوٹو: فائل

امریکی جریدہ نیوز ویک نے اپنی رپورٹ میں لکھاہے کہ پاکستان میں القاعدہ دوبارہ منظم ہو رہی ہے۔

دنیا کے مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست کے پہلے 5میں سے3پاکستان میں ہیں جن میں ایمن الظواہری ،حافظ سعید اور ملامحمدعمر ہیں، صرف ایمن الظواہر ی پاکستان میں چھپ کر رہ رہے ہیں۔




جبکہ ملا عمر اور حافظ سعید پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی کی بدولت سامنے ہیں،2009کے بعد اوباما نے پاکستان میں300سے زائد ڈرون حملے کیے، اسامہ کی ہلاکت نے القاعدہ کودفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا لیکن ان اقدامات اور آپریشنز کے باوجود القاعدہ ختم ہوئی نہ تنہا ،جریدے کے مطابق پاکستان میں القاعدہ کی اتحادی لشکر طیبہ ہے جس پردبائو نہیں، پینٹاگون کے وکلا دعویٰ کرتے ہیں کہ القاعدہ شکست کھا رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی کی تحریک تیسری نسل کے ساتھ سامنے آرہی ہے۔



جریدے کی رپورٹ کے مطابق اسامہ نے القاعدہ کی پہلی نسل90کی دہائی میں افغانستان میں تیارکی،دوسری جنریشن9/11سے ابھری جن کے گروپ پاکستان اور دیگر عرب ممالک میں سامنے آئے،القاعدہ کی تیسری نسل اسامہ کی ہلاکت اور عرب تحریک کے بعد سامنے آئی۔دہشت گردی کی تحریک تیسری نسل کے ساتھ سامنے آرہی ہیدہشت گردی کی تحریک تیسری نسل کے ساتھ سامنے آرہی ہے۔
Load Next Story