پہلی پوزیشن تاریخ سازکارنامہ ہے چیرمین پی سی بی شہریار خان

ہماری ٹیم نے پے در پے کامیابیاں سمیٹ کر نہ صرف ناقدین کو غلط ثابت کیا، نجم سیٹھی

ہماری ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کے تاریخی لمحات ہیں جس کا کریڈٹ نہ صرف کھلاڑیوں کو جاتا ہے، شہریار خان. فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کو تاریخ ساز لمحہ قرار دیا ہے، ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انھوں نے کہاکہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر آنا پاکستانی کرکٹ کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔


چیئرمین پی سی بی نے اپنے پیغام میں کپتان مصباح الحق کی گذشتہ6 برس کی لیڈرشپ کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہماری ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کے تاریخی لمحات ہیں جس کا کریڈٹ نہ صرف کھلاڑیوں کو جاتا ہے، کوچز اور سپورٹنگ اسٹاف ممبرز بھی کامیابی میں برابر کے شریک ہیں۔

پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہاکہ ہماری ٹیم نے پے در پے کامیابیاں سمیٹ کر نہ صرف ناقدین کو غلط ثابت کیا بلکہ میرے یقین کو مزید پختہ کیاکہ بہتر منصوبہ بندی اور تیاری کے ساتھ ہماری ٹیم تمام فارمیٹس میں تمام حریفوں کو شکست دے سکتی ہے۔
Load Next Story