سیلانی ویلفیئر کا 350آٹو رکشہ بلاسودآسان اقساط پر دینے کافیصلہ
مولانا محمد بشیر فاروق قادری نےاپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کیلیے مزید 350 آٹو رکشہ بلاسودآسان اقساط پر دینے کافیصلہ کیا ہے۔

سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد بشیر فاروق قادری کی ہدایت پر ٹرسٹ کے شعبہ روزگار نے مستحقین کو باعزت طریقے سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلیے مزید 350 آٹو رکشہ بلاسودآسان اقساط پر دینے کافیصلہ کیا ہے۔
اس فلاحی منصوبے سے بے روزگار رکشہ ڈرائیورز چند سالوں میں آٹو رکشہ کے مالک بن کر معاشی طور پر اپنے پاؤں پرکھڑے ہوجائیں گے، اس سے قبل سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 400 مستحق رکشہ ڈرائیوروں کو مذکورہ منصوبے کے تحت دیے گئے رکشوں کے98 فیصد نتائج مثبت آئے ہیں، سیلانی ویلفیئر کے اعلامیہ کے مطابق ساڑھے تین سو نئے آٹو رکشہ کیلیے 12 دسمبر سے 15دسمبر تک سیلانی کے ہیڈآفس میں مقررہ فارم شناختی کارڈ اور رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کی نقول کے ہمراہ وصول کیے جائیں گے۔