حکومت شہر میں امن قائم نہیں کرسکتی تو مستعفی ہوجائےاورنگزیب فاروقی

کراچی میں اہلسنت کا بہتا لہو حکومت وقت کے سر ہے, اورنگزیب فاروقی .

فوٹو: فائل

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی میں اہلسنت کا بہتا لہو حکومت وقت کے سر ہے۔


شہر قائد میں مختلف جماعتوں اور طبقات سے تعلق رکھنے والے اہلسنت کو قتل کیا جارہا ہے، حکومت نے صورتحال کو کنٹرول نہ کیا تو حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے، حکومت اگر شہر میں امن کو قائم نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو جائے۔

انھوں نے ایک بیان میں کہاکہ کراچی میں امن مہنگا اورانسانی جان سستی ہوگئی ہے،انھوں نے کہاکہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے تھم جانے کے بعد تیزی سے دوبارہ شروع ہونا معنی خیز ہے، ٹارگٹ کلرز کے ٹھکانے افغانستان یا وزیرستان میں نہیں بلکہ یہیں کراچی میں ہیں بار بار نشاندہی کے باوجود بھی حکومت کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔
Load Next Story