ون ڈے کپتان رینکنگ میں بہتری لانے کے خواہاں
ٹیسٹ نمبر ون بننا پوری قوم کیلیے بڑے فخرکا مقام،کریڈٹ مصباح کوجاتا ہے، اظہر
ٹیسٹ نمبر ون بننا پوری قوم کیلیے بڑے فخرکا مقام،کریڈٹ مصباح کوجاتا ہے، اظہر علی ۔ فوٹو: فائل
پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی رینکنگ میں بہتری لانے کے خواہاں ہیں.
اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ میں نمبر ون بننا پوری قوم کیلیے بڑے فخر کا مقام ہے، ملک میں لوگ اپنے گراؤنڈز پر انٹرنیشنل کرکٹ ہوتے نہیں دیکھ پا رہے۔ انھیں ٹی وی پر ہی پلیئرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملتا ہے، کھلاڑی بھی بڑی قربانی دیتے ہوئے زیادہ تر وقت اہل خانہ سے دور باہر کھیلنے میں مصروف رہتے ہیں، عوام خوشی کیلیے ہماری جانب دیکھ رہے ہوتے ہیں، ٹیسٹ میں نمبر ون بننے سے انھیں خوشیاں منانے کا اچھا موقع مل گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ون ڈے میں ہماری رینکنگ اتنی اچھی نہیں لیکن ہم اس میں بتدریج بہتری لائیں گے۔اظہرعلی نے ٹیسٹ ٹاپ پوزیشن کا کریڈٹ کپتان مصباح الحق کو دیا جنھوں نے2010ء میں مشکل حالات سے دوچار پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالی اور اہم کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ اظہرعلی نے کہاکہ مصباح نے تمام کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں مقابلہ کرنا سکھایا،ٹیم کی عمدہ کارکردگی میں سعید اجمل، عبدالرحمان، جنید خان اور عمرگل بولنگ میں قابل ذکر رہے ہیں،بیٹنگ میں یونس خان سب سے نمایاں رہے۔
مصباح الحق اور اسد شفیق نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا، انھوں نے کہاکہ کوچنگ اسٹاف کی محنت کو کسی طور نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ان سب کی کوششوں کے نتیجے میں ہی آج پاکستانی ٹیم اس مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوسکی۔ دریں اثنا لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہاکہ مجھے ورلڈ نمبرٹیم کا رکن ہونے پر فخر ہے، میں نے اپنی تمام تر کرکٹ مصباح الحق کی کپتانی میں کھیلی،انھیں پتہ ہے کہ کس کھلاڑی کی صلاحیت سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے،وہ بڑے ٹھنڈے دماغ والے کپتان ہیں۔ یاسر شاہ نے کہا کہ جب میں ٹیم میں آیا تو سعید اجمل پر بولنگ ایکشن کے سبب لگنے والی پابندی کے سبب اسے مسائل کا سامنا تھا،مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کارکردگی ٹیم کے کام آئی۔