کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان کو ٹاپ پوزیشن سنبھالنے پر مبارکباد

6 برس سے زائد عرصے تک اپنے ہوم گراؤنڈزپر نہ کھیلنے کے باوجود ٹاپ پر پہنچنا پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، جیمز

6 برس سے زائد عرصے تک اپنے ہوم گراؤنڈزپر نہ کھیلنے کے باوجود ٹاپ پر پہنچنا پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، جیمز۔ فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔


سی اے کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ 6 برس سے زائد عرصے تک اپنے ہوم گراؤنڈزپر نہ کھیل پانے کے باوجود پاکستان ٹیم دنیائے کرکٹ کے ٹاپ پر پہنچ گئی جو اس کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو مبارکباد دینا چاہوں گا، گرین کیپس کے نمبر ون بننے سے رواں سال کے اختتام پر ہمارے ملک میں شیڈول سیریز کے حوالے سے جوش و خروش میں اضافہ ہوگا۔
Load Next Story