بنگلہ دیشی کرکٹرز نے بھی انگلینڈ کی ٹور کیلیے منت سماجت شروع کردی

دہشتگردی کے واقعات سے یورپ بھی محفوظ نہیں، ہمارا بورڈ اور حکومت انگلش ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی، مشرقی مرتضیٰ

دہشتگردی کے واقعات سے یورپ بھی محفوظ نہیں، ہمارا بورڈ اور حکومت انگلش ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی، مشرقی مرتضیٰ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
بنگلہ دیشی کرکٹرز نے بھی انگلینڈ کی ٹور کیلیے منت سماجت شروع کردی، محدود اوورز کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہاکہ پہلے تومیں انھیں کہنا چاہوں گا کہ وہ یہاں آئیں اور دوسرا مجھے اس بات کا یقین بھی ہے کہ وہ ضرور آئیں گے۔


ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے سے میں کہوں گا کہ اسپورٹس کولازمی طور پر جاری رہنا چاہیے، دہشتگردی کے واقعات سے تو یورپ بھی محفوظ نہیں، ہمارا بورڈ اور حکومت انگلش ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پی سی بی کو یقین دہانی کے باوجود سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کردیاتھا۔
Load Next Story