اداروں میں رابطوں کا فقدان میٹرک پاس ہزاروں امیدوار داخلوں سے محروم

فرسٹ ایئر کی انرولمنٹ ختم ہوچکی،کالجز کا میٹرک پاس طلبا کوجواب، ہزاروں طلبا کالجوں کے چکرکاٹ رہے ہیں.

فرسٹ ایئر کی انرولمنٹ ختم ہوچکی،کالجز کا میٹرک پاس طلبا کوجواب، ہزاروں طلبا کالجوں کے چکرکاٹ رہے ہیں،ڈائریکٹرکالجز مسئلے کا حل تلاش کریں، انوار احمد زئی۔ فوٹو: عیسیٰ ملک/فائل

SWAT:
محکمہ تعلیم کے انتظامی اداروں کے مابین رابطے کے فقدان کے سبب میٹرک کے ضمنی امتحانات پاس کرنے والے ہزاروں امیدوار سرکاری کالجوں میں داخلوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے ہزاروں امیدواروں کے ضمنی امتحانات کا نتیجہ جاری کردیاگیا ہے تاہم شہرکے کالجوں نے میٹرک پاس کرنے والے ان طلبا کویہ کہہ کر داخلے دینے سے معذرت کرلی ہے کہ انٹربورڈ کی جانب سے فرسٹ ایئر کی انرولمنٹ ختم کی جاچکی ہے لہٰذا انھیں داخلے نہیں دیے جاسکتے جس کے سبب ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ضمنی امتحان پاس کرکے میٹرک کرنے والے کراچی کے ہزاروں طلبا فرسٹ ایئر میں داخلوں سے محروم ہیں طلبا کالجوں کے چکرکاٹ رہے ہیں۔




تاہم ان کاکوئی پرسان حال نہیں ہے،30 نومبرکو ثانوی بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کانتیجہ جاری کیا،امتحان میں مجموعی طورپر16765امیدوارکامیاب ہوئے ہیں،ان امیدواروں میں اے ون گریڈ کے حامل امیدوار بھی شامل ہیں ،کالج پرنسپلز طلبا کو یہ کہہ کرداخلے دینے سے انکارکررہے ہیں کہ انٹربورڈکی جانب سے فرسٹ ایئر کی انرولمنٹ کاسلسلہ بند کردیاگیاہے جب تک انٹربورڈ انرولمنٹ کاسلسلہ دوبارہ شروع نہیں کرتے انھیں داخلے نہیں دیے جاسکتے۔

''ایکسپریس''نے اس معاملے پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسرانواراحمد زئی نے رابطہ کیاتوان کاکہناتھاکہ مرکزی داخلہ کمیٹی (کیپ) صرف دوپرچوں میں فیل ہونے والے طلبا کوکالجوں میں پروویژنل (عارضی) داخلے دیتے ہے اوربورڈحاضری پوری کیے جانے کی بنیاد پرایسے طلبہ کوانرولمنٹ جاری کردیتاہے تاہم میٹرک میں3 یا اس سے زائد پرچوں میں فیل طلبا کوکیپ داخلے نہیں دیتی لہذا ایسے طلبہ مطلوبہ سیشن پورانہیں کرپاتے تاہم ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ کواس صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے ہم سے بات کرنی چاہیے ۔

 
Load Next Story