65 موبائلوں میں سرویلنس کیمرے نصب ہونگے
موبائلیں سینٹرل آفس سے منسلک ہونگی،10 گاڑیاں پہلے ہی شہر کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں.
موبائلیں سینٹرل آفس سے منسلک ہونگی،10 گاڑیاں پہلے ہی شہر کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔ فوٹو: فائل
شہر میں امن و امان کی بہتری اور مانیٹرنگ کیلیے کراچی پولیس کو مزید 65 پولیس موبائلیں دی گئی ہیں جن میں بعد ازاں سرویلنس کیمروں کو نصب کیا جائے گا جو سینٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک ہوں گی۔
جبکہ ایسی 10 گاڑیاں پہلے ہی سے شہر کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں یہ بات آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کو پولیس ریسورسز بشمول افرادی قوت ، سازو سامان ، آلات اور باالخصوص پولیس گاڑیوں کے درست استعمال کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں اے آئی جی ایم ٹی قمر رضا جسکانی نے بتائی، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود ، ڈی آئی جیز ، ہیڈ کوارٹر سندھ ، ایڈمن کراچی ، فائنانس ، اے آئی جیز آپریشنز سندھ ، ایڈمن کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔
آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے ہدایت کی کہ فراہم کر دہ گاڑیوں میں جدید سرویلنس کیمروں کی تنصیب جلد سے جلد کی جائے اور ایسی گاڑیوں کو باالخصوص ان علاقوں میں مانیٹرنگ کے لیے استعمال کیا جائے جہاں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کوریج نہیں ہے انھوں نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ ، اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ علاقوں میں ایسی گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال میں لایا جائے۔
آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات دیں کہ سرویلنس کیمروں سے آراستہ دستیاب گاڑیوں میں سے2 سے 4 گاڑیاں اولڈ سٹی ایریاز کی مانیٹرنگ کے لیے استعمال میں لائی جائیں،اجلاس کے دوران انھوں نے سرویلنس کیمروں کی تنصیب تا گاڑیوں کے استعمال تک کے جملہ امور کے لیے ڈی آئی جی ایڈمن کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے ہدایت دیں کہ ملاحظہ ارسال کریں۔