رفاہی کام معاشرے کی پائیداری کا بنیادی عامل ہے تابش گوہر

فلاحی ادارے رفاہی دولت کو اہم سماجی امور پر خرچ کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں.

کے ای ایس سی کے تحت تھاٹ لیڈر شپ فورم سے ڈاکٹر عبدالباری کا بھی خطاب فوٹو: فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تحت تھاٹ لیڈر شپ فورم کے دوسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا.

جس کا عنوان''سماجی تنظیم کاری اور پائیدار ترقی پر اس کا اثر'' تھا ،کے ای ایس سی کے سی ای او تابش گوہر نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ کے ای ایس سی کارپوریٹ سیکٹر اورمالی منفعت کے بغیر کام کرنے والے اداروں کے درمیان ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کی فراہمی کی خاطر تھاٹ لیڈر شپ فورم کا قیام عمل میں لائی ہے.




رفاہی کام پاکستانی معاشرے میں پائیداری کی پشت پر کارفرما بنیادی عوامل میں سے ایک ہے،این جی اوز ، جورفاہی دولت کو اہم سماجی امور پر خرچ کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، انھیں صحیح فرد کو صحیح جگہ پر رکھ کر اپنی کارکردگی اور اس کے نتائج کو مزید بہتر بنانے اور طویل المدتی پائیداری کے لیے مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انڈس اسپتال کے سی ای او، ڈاکٹر عبدالباری نے ''پائیدار ترقی کے لیے سماجی تعاون کے ماحول کا فروغ'' کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اجتماعی پائیدار ترقی کا ہدف حاصل کرنے کیلیے حکومت ، کارپوریٹ سیکٹر اور مالی منفعت کے بغیر کام کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون پر زور دیا۔
Load Next Story