کارلفٹر کی سزا کیخلاف اپیل قید کا دورانیہ کم کردیا گیا

سیشن جج نے کار لفٹر احمد کو7برس قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی.

ڈکیتی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 6برس قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا. فوٹو فائل

چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ آغا رفیق احمد خان نے کارلفٹر احمد کو سیشن جج سے سنائی گئی 7برس کی قید کو کم کرکے 3برس کردی اور جرمانے کی سزا برقرار رکھتے ہوئے جیل میں گزارے گئے۔

ایام کو بھی سزا میں شمار کرنے کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق ملزم احمد کو نصیر آباد ضلع بلوچستان کے سیشن جج نے مذکورہ مقدمے میں7برس قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزم نے ماتحت عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف وفاقی شریعت عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔




اسسٹنٹ سیشن جج ملیر سکندر امیر پھور نے ڈکیتی کے الزام میں ملوث ملزم محمد جاوید کو جرم ثابت ہونے پر 6برس قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ جیل میں گزارنا ہونگے استغاثہ کے مطابق26اپریل 2011کو ملزم نے اپنے دیگر مفرور ساتھیوں کے ہمراہ کنٹینر ڈرائیورقیصرشہزاد اور اس کے کنڈیکڑ میر خان سے اسلحے کے زور پر 19ہزار روپے اور موبائل فون ٹرک سمیت لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
Load Next Story