سولجربازار میں مندرکاانہدام دوسرے فریق نے بھی عدالت سے رجوع کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے ہندو برادری کے3افراد رام چند،جے پرکاش اور پنچو شنکر کوبھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے ہندو برادری کے3افراد رام چند،جے پرکاش اور پنچو شنکر کوبھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سولجر بازار میں مندر کے انہدام سے متعلق درخواست پر وزارت دفاع، ملٹری اسٹیٹ آفیسر کراچی ، ٹی پی او اور ایس ایچ او نبی بخش پولیس اسٹیشن کے علاوہ ہندو برادری کے3افراد رام چند،جے پرکاش اور پنچو شنکر کوبھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔


فاضل بینچ نے پولیس، پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا)رام چندر، جے پرکاش اورپنچو شنکر سمیت تمام فریقین کوہدایت کی ہے کہ وہ سولجربازار میں واقع تاریخی شری راما پیر مندرکے انہدام کے معاملے میں سختی سے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں ،دریں اثنا اہلیان ڈولی کھاتہ نے قدیم مندر کو مسمار کرنے کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
Load Next Story