مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا ہنگامی اجلاس
کراچی کے اخبار فروش ملک بھر کے اخبار فروشوں کے ساتھ ہیں،عبدالحمید ڈاڈا۔
کراچی کے اخبار فروش ملک بھر کے اخبار فروشوں کے ساتھ ہیں،عبدالحمید ڈاڈا۔ فوٹو: فائل
مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد اقبال نون، جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا نے کہا ہے کہ کراچی کے اخبار فروش ملک بھر کے اخبار فروشوں کے ساتھ ہیں۔
ہم آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے اس عزم کی پاسداری کرتے ہیںکہ اخبار فروش کے کمیشن میں اضافہ ہونا چاہیے، اخبار فروش بیدار ہو چکے ہیں وہ اپنے حقوق کیلیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ، اجلاس سے مرکزی قائدین چوہدری نزیر شفیق، محمد اقبال وہاب، ناصر نثار، مشتاق میمن اور اقبال رفیق نے کہا کہ کراچی کے اخبار فروش آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے پرچم تلے متحد ہیں۔
اجلاس سے خطاب میں فیڈریشن کے نائب صدر سندھ عبدالستار کارساز اور کوئٹہ اخبار فروش یونین کے نصیب اللہ موسیٰ خیل نے کہا کے وقت آگیا ہے کہ اخبار فرش اپنے اتحاد کے ساتھ اپنے حقوق کی جدوجہد کو تیز کریں، جلد اخبار فروشوں کے کمیشن میں اضافہ ہو جائے گا، یہ سب مرکزی قائدین صدر سید افضال شاہ اور سیکریٹری جنرل ٹکا خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہو گا،اجلاس کے آخر میں اخبار فروشوں کے مرحوم قائدین عبدالرحیم پہلوان، چوہدری محمد شفیع اور تمام مرحوم اخبار فروشوں کیلیے دعائے مغفرت اور حاجی میر مقبول اور سید افضال احمد کیلیے دعائے صحت کی گئی۔