حسن کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں روٹ اور عادل کا خطرناک ٹکراؤ

حسن علی نے لیام پلنکٹ کی گیند پر اونچا اسٹروک کھیلا تو جوئے روٹ کیچ پکڑنے کی کوشش میں عادل رشید سے ٹکراگئے

حسن علی نے لیام پلنکٹ کی گیند پر اونچا اسٹروک کھیلا تو جوئے روٹ کیچ پکڑنے کی کوشش میں عادل رشید سے ٹکراگئے۔ فوٹو: فائل

حسن علی کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں جوئے روٹ اور عادل رشید کا خطرناک ٹکراؤ ہوگیا۔

پاکستانی آل راؤنڈر حسن علی نے لیام پلنکٹ کی گیند پر اونچا اسٹروک کھیلا تو جوئے روٹ کیچ پکڑنے کی کوشش میں عادل رشید سے ٹکراگئے، انھوں نے گیند تو نہیں چھوڑی لیکن کافی دیر تک ٹخنہ تھام کر درد سے کراہتے رہے، خوش قسمتی سے وہ کسی بڑی انجری سے محفوظ رہے۔


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلش سائیڈ نے گرین کیپس کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 
Load Next Story